نیوزی لینڈ کی لائبریری نے نوجوانوں کو بھگانے کے لیے انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 1 ستمبر 2016 23:54

نیوزی لینڈ کی لائبریری نے نوجوانوں کو بھگانے کے لیے انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا

کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ کی ایک لائبریری شور مچاتے اور لڑتے جھگڑتے نوجوانوں کو لائبریری سے دور رکھنے کےلیے مچھروں کو بھگانے کے لیے آواز نکالنے والی ڈیوائس استعمال کر رہی ہے۔
کرائسٹ چرچ کے حکام کا کہنا ہے کہ 982 ڈالر کی ڈیوائس ایسی آواز خارج کرتی ہے جو صرف نوجوانوں کےکانوں کو سنائی دیتی ہے۔ یہ ڈیوائس پاننوئی لائبریری کے باہر نصب کر دی گئی ہے جہاں شور مچاتے نوجوان جمع ہو کر اکثر لڑ پڑتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس ڈیوائس سے نکلنے والی آواز بڑی عمر کے آدمیوں کو تو تنگ نہیں کرتی مگر نوجوانوں کو سنائی دیتی ہے۔ زیادہ دیر وہاں موجود رہنے والے نوجوان مسلسل آواز کو سن کر وہاں سے چلے جاتے ہیں۔
اس ڈیوائس کے استعمال کی وجہ سے لائبریری پر تنقید بھی ہو رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے لائبریری سکون کی جگہ ہوتی ہیں،انہیں بچوں کو خوش آمدید کہنا چاہیے نہ کہ انہیں بھگانا چاہیے۔
اس سے پہلے ایک بار کونسل آف یورپ اس ڈیوائس کے استعمال کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی قرار دے چکی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu