مکڑیوں کے خوف سے نجات پانے کا آسان ترین طریقہ

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 11 ستمبر 2016 03:39

مکڑیوں کے خوف سے نجات پانے کا آسان ترین طریقہ

کہا جاتا ہے کہ اگر کسی چیز کا خوف ختم کرنا ہے تو اس کا سامنا کیا جائے۔ ماہرین نے اس بات کو ایک تجربے سے بھی ثابت کیا ہے۔
ScienceNordic.comکی ایک رپورٹ کے مطابق سوئیڈیزش ریسرچر کی ایک ٹیم نے مکڑی سے بلاوجہ خوف کھانے والے لوگوں کے ایک گروپ پر تجربات کیے۔اس گروپ میں ہر عمر کے لوگ تھے تاہم عورتوں کی تعداد مردوں سے زیادہ تھی۔

اس تجربے کے دوران ان لوگوں کو دو دن تک سلسلہ وار انتہائی خوفناک مکڑیوں کی تصویریں دکھائی گئیں تاہم ماہرین نے کچھ لوگوں کو کہا کہ وہ سلسلہ وار بہت سی تصویریں دیکھنے سے10 منٹ یا 6 گھنٹے پہلے صرف دو تصویروں کو دیکھیں۔
اس کے بعد ماہرین نے تصاویر دیکھتے ہوئے ان لوگوں کے دماغ کا تجزیہ کیا۔

(جاری ہے)

تجزیے سے پتاچلا کہ جن لوگوں لوگوں نے 10 منٹ پہلے مکڑیوں کی تصویریں دیکھی تھیں انہوں بعد میں بہت سی تصاویر دیکھتے ہوئے بہت کم ذہنی دباؤ محسوس کیا اس کے علاوہ وہ اگلے چند دنوں تک کم خوفزدہ رہے۔

6گھنٹے پہلے دو تصویریں دیکھنے والوں کو بہت سی تصاویر دیکھتے ہوئے زیادہ خوف محسوس ہوا۔
ماہرین نے تجربے سے نتیجہ اخذ کیا کہ 10 منٹ پہلے دو تصویریں دیکھنے والے افراد کے ذہن میں مکڑیوں کا خوفناک تصور ختم ہوگیا جبکہ 6 گھنٹے پہلے دیکھنے والوں کے ذہن میں مکڑیوں کا خوفناک تصور ختم ہو کر دوبارہ قائم ہوگیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu