پولیس آفیسر کی صرف تین چپس چرانے پر خاتون گرفتار

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 11 ستمبر 2016 23:49

پولیس آفیسر کی صرف تین چپس چرانے پر خاتون گرفتار

ایک عورت کو پولیس آفیسر کی 3 چپس چرانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ دلچسپ واقعہ بدھ کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس سے دومیل سے بھی کم فاصلے پر واقع اٹالین پیزا کچن میں رات پونے دس بجے پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک عورت پولیس آفیسر کے قریب بیٹھی ، جو چپس کھا رہا تھا، اور اس سےبات کرنے لگی۔اس کے بعد عورت نے آگے ہوکر پولیس آفیسر کی ایک چپس، جسے امریکا میں فرنچ فرائی کہا جاتا ہے، اٹھاکر کھالی۔

(جاری ہے)

پولیس آفیسر نے عورت کو ایسا کرنے سے روکا مگر عورت نے دوسری چپس اٹھا لی۔ پولیس آفیسر نے دوبارہ عورت کو چپس اٹھانے سے منع کیا اور اسے بتایا کہ وہ چوری کی مرتکب ہوچکی ہے جس کے باعث وہ فوراً ہی گرفتار بھی ہو سکتی ہے۔عورت نے آفیسر کی وارننگ کو نظر انداز کر کے ایک اور چپس اٹھائی، جس کے نتیجے میں اسے فوراً گرفتار کر لیا گیا۔
عورت پر چوری کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔پولیس رپورٹ میں چوری ہونے والی چیز کا نام فرنچ فرائیڈ اور تعداد کے خانے میں 3 لکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu