ڈاکٹر بن کر دوسروں کو لوٹنے والا امریکی نوجوان نئے الزامات میں گرفتار

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 11 ستمبر 2016 23:49

ڈاکٹر بن کر دوسروں کو لوٹنے والا  امریکی نوجوان نئے الزامات میں گرفتار

سٹیفورڈ، ورجینیا۔ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان ،جسے پہلے خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے 86 سالہ مریض سے رقم لوٹنے پر گرفتار کیا تھا، کو اب ورجینیا میں نئے الزامات میں گرفتار کر لیا گیاہے۔ اب وہ دھوکے سے لگژری کار خریدنا چاہتا تھا۔
ملاکی لو روبنسن کو شناخت چرانے اور دھوکہ دہی کے دیگر الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شیرف آفس کے مطابق وہ سٹیفورڈ کاؤنٹی میں ایک کار ڈیلر شپ سے جیگوار خریدنا چاہتا تھا۔


شوروم کے ملازم لوروبنسن کے متعلق اس وقت مشکوک ہوگئے جب وہ ایک بوڑھی عورت کے ساتھ کار کے قرض کے لیے درخواست دینے لگا۔ شوروم کے سٹاف نے اس کے نام کو گوگل پر سرچ کیا تو اس کے پرانے جرائم سامنے آگئے، جس کے بعد سٹاف نے شیرف آفس کال کر دی۔
شیرف آفس کے ڈپٹی نے جب ڈیلر شپ آکر لوروبنسن سے بات کی تو اس نے بتایا کہ وہ ورجینیا میں دو کاریں خریدنے آیا ہے ، ایک اپنے لیے اور اپنے ساتھ موجود خاتون کےلیے۔

(جاری ہے)


خاتون، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا،نے بعد میں پولیس کو بتایا کہ اس نے لوروبنسن کو قرض میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دی تھی۔خاتون نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے کریڈٹ کارڈ سے دو آئی پیڈز کی خریداری کے بارے میں بھی نہیں جانتی۔ڈپٹی نے اس کے بعد لوروبنسن کو گرفتار کر آئی پیڈ ضبط کرلیے۔
لوروبنس کو فروری میں اپنا ہسپتال کھول کر لوگوں کو لوٹنے اور پچھلے سال ایک ہسپتال میں ڈاکٹر بن کر گھومتے ہوئے گرفتار کیا گیاتھا(تفصیلات اس صفحے پر

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu