دنیا کی سب سے مہنگی ”بلیک آئیوری کافی“ ہاتھی کے فضلے سے بنائی جاتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 16 ستمبر 2016 23:16

دنیا کی سب سے مہنگی ”بلیک آئیوری کافی“ ہاتھی کے فضلے سے بنائی جاتی ہے

کافی کے ایک برانڈ کا نام ”بلیک آئیوری کافی“ ہے جسے شمالی تھائی لینڈ کی بلیک آئیوری کافی کمپنی لمیٹڈ بناتی ہے۔یہ دنیا کی سب سے مہنگی کافی ہے۔ اسے بنانے کے لیے سب سے پہلے عرابیکا کافی کے بیج ہاتھیوں کو کھلا دئیے جاتے ہیں اور پھر ان بیجوں کو ہاتھی کے فضلے سے اکٹھا کیا جاتا ہے۔ان بیجوں میں اب ہاتھی کے ہاضمے کا انزیم شامل ہو چکے ہوتے ہیں ، جس کی وجہ سے کافی میں پروٹین زیادہ شامل ہوتی ہے۔

کافی کے بیجوں میں پروٹین ہی ہوتی ہے جو کافی کو تیز بناتی ہے۔

(جاری ہے)

بلیک آئیوری کافی کے بیج ہاتھی کے پیٹ میں 15 سے 70 گھنٹے رہتے ہیں، ہاتھیوں کو دیگر خوراک کھلا کر بھی اس کا ذائقہ بنایا جاتا ہے۔
بلیک آئیوری کافی کی قیمت 1100ڈالر فی کلو تک ہوتی ہے۔ محدود دستیابی کے باعث دنیا کے پرتعیش ترین ہوٹلوں میں بلیک آئیوری کافی کا ایک کپ 50 ڈالر میں فروخت کیا جاتا ہے۔
اس کافی کے مہنگا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ہاتھی کو بہت زیادہ کافی چیری کھلائی جاتی ہے مگر بہت کم بیج دستیاب ہوتے ہیں۔ 1 کلوگرام بلیک آئیوری کافی حاصل کرنے کے لیے ہاتھی کو 33 کلوگرام خام کافی چیری کھلائی جاتی ہے۔اس کافی کو بنانے کے لیے کمپنی نے ہاتھیوں کے ریو ڑ پالے ہوئے ہیں۔

دنیا کی سب سے مہنگی ”بلیک آئیوری کافی“ ہاتھی کے فضلے سے بنائی جاتی ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu