عور ت نے مردہ بیٹے کی لاش گلنے سڑنے کے باوجود 8 سال تک گھر میں چھپائے رکھی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 18 ستمبر 2016 23:22

عور ت نے مردہ بیٹے کی لاش گلنے سڑنے کے باوجود 8 سال تک گھر میں چھپائے رکھی

ایک عورت نے اپنے مردہ بیٹے کی لاش گلنے سٹرنے کے باوجود 8 سال تک گھر میں چھپائے رکھی۔ لاش اس وقت سامنے آئی جب وہ عورت نیچے گر گئی اور اسے ہسپتال پہنچایا گیا۔اسی دوران عورت کا ایک رشتے دار بروکلین، نیویارک میں واقع اس کے گھر آیا تو اس نے لاش کی باقیات دیکھیں۔ اس نے فوراً ہی پولیس کو فون کر دیا۔
نیویارک ڈیلی نیوز کے مطابق مرنے والا شخص ٹیکسی ڈرائیور تھا، اس کی عمر 50 سال سے زیادہ عمر تھی اوروہ بیماری کے باعث ہی فوت ہوا تھا۔

(جاری ہے)


خاندان والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نےا س شخص کو 20 سالوں سے نہیں دیکھاتھا۔ اس کی بھوری فورڈ ایکسپلورر گاڑی کئی سالوں سے پارک تھی۔ اسے سالوں سے کسی نے نہیں ہلایا تھا۔
ہمسایوں نے اخبار کو بتایا کہ عورت تنہائی پسند تھی ، اسے صرف گروسری کے بیگ کے ساتھ ہی باہر آتے جاتے دیکھا گیا ہے۔ہمسایوں نے بتایا کہ وہ نظریں نیچی کر کے چلتی تھی اور اسے دیکھ کر ہمیشہ کچھ عجیب سا محسوس ہوتا تھا۔
طبی ماہرین لاش کے ڈھانچے سے اس کے مرنے کی وجوہات کا پتا چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu