پولیس نے فیس بک پیج پر تلاش گمشدہ کی پوسٹ لگائی تو گمشدہ نے بتایا کہ وہ تو گمشدہ ہی نہیں

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 18 ستمبر 2016 23:22

پولیس نے فیس بک پیج پر تلاش گمشدہ کی پوسٹ لگائی تو گمشدہ نے بتایا کہ وہ تو گمشدہ ہی نہیں

کوئنز لینڈ پولیس سروس اس وقت شرمندہ ہوگئی جب انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر ایک لڑکی کی گمشدگی کی پوسٹ لگائی اور لڑکی نے کمنٹ میں بتایا کہ وہ تو گم ہی نہیں ہوئی۔
کوئنزلینڈ پولیس سروس نےا پنے فیس بک پیج پر ایک 17سالہ لڑکی کی تصویر پوسٹ کی اور لوگوں سے اپیل کی کہ اس لڑکی کی تلاش میں مدد دیں۔

(جاری ہے)

پوسٹ شیئر ہوتے ہی لوگوں نے غمزدہ سے ری ایکشن پوسٹ کرنا شروع کر دئیے مگر ساتھ اس لڑکی ، اریان تھامپسن، نے بھی کمنٹ کیا اور بتایا کہ وہ خیریت سے اپنے کمرے میں موجود ہے۔

لڑکی نے بتایا کہ اس کی اپنی بہن کے ساتھ لڑائی ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے یہ غلط فہمی ہوگئی۔
اریان نے پولیس کو یہ بھی کہا کہ اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کیا جائے تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ جب تک اُن کا ایک آفیسر اسے دیکھ نہیں لیتا وہ اس پوسٹ کو ڈیلیٹ نہیں کریں گے۔ شام کو پولیس نے تصدیق کے بعد پوسٹ کو ڈیلیٹ کیا مگر تب تک اسے 800افراد شیئر کر چکے تھے۔

پولیس نے فیس بک پیج پر تلاش گمشدہ کی پوسٹ لگائی تو گمشدہ نے بتایا کہ ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu