دنیا کے سب سے زیادہ بدبو دار پھول کے کھلنے کا وقت آگیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 21 ستمبر 2016 23:44

دنیا کے  سب سے زیادہ بدبو دار پھول کے کھلنے کا وقت آگیا

اس ہفتے کے آخر میں ڈارٹ ماؤتھ کالج میں ایک پھول کھلے گا، جس کی بدبو گلتے سٹرتے جانور اور پیشاب کی طرح ہے۔مرفی نام کے اس پھول کو لاش پھول یا مردہ پھول بھی کہا جاتا ہے۔یہ 2011 سے اب تک نہیں کھلا ہے۔ڈارٹ ماؤتھ کےلائف سائنسز گرین ہاؤس کے عملے کا کہنا ہے کہ ساڑھے چھ فٹ لمبا یہ پھول اس ہفتے کے آخر تک کھل جائے گا ۔پھول کھلنے کی اطلاع پا کر بہت سے لوگوں نے اسے دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

گرین ہاؤس میں اتوار کو 175 افراد اسے دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

کھلنے کے قریب آکر یہ پھول روزانہ 4 انچ بڑھ رہا ہے۔
پھول کے کھلنے کی وجہ سے ڈارٹ ماؤتھ گرین ہاؤس نے اپنے اوقات کار بھی بڑھا دئیے ہیں۔ گرین ہاؤس ایک ویب کیم بھی لگائے گا ، جس سے لوگ براہ راست اس پھول کو دیکھ سکیں گے۔یہ پھول صرف ایک دن تک کھلتا ہے مگر اس کی بدبو کئی دن تک موجود رہتی ہے۔
یہ پھول سماٹرا کے بارانی جنگلات میں پایا جاتا ہے۔ بدبو کے باوجود کھلنے کے بعد یہ سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پھول ہوتا ہے۔ جولائی میں یہ پھول نیویارک بوناٹیکل گارڈن اور اگست میں یو ایس بوناٹک گارڈن واشنگٹن میں کھلا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu