انتہائی نایاب بیماری کے باعث نوزائیدہ بچہ 80 سالہ بوڑھے جیسا لگنے لگا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 1 اکتوبر 2016 22:10

انتہائی نایاب بیماری کے باعث نوزائیدہ بچہ 80 سالہ بوڑھے جیسا لگنے لگا

ایک بچہ ایسی بیماری کے ساتھ پیدا ہوا ہے ، جس میں وہ پیدا ہوتے ہی 80 سالہ بوڑھے کی طرح لگ رہا ہے۔مقامی ڈاکٹروں کے مطابق یہ بچہ بنگلا دیش کے ضلع ماگورا میں پیدا ہوا ہے۔ یہ بچہ جس بیماری کا شکا رہے اسے پروجیریا کہا جاتا ہے۔
اس بچے کے چہرے پر پڑی جھریاں، اس کی جسامت اور آنکھیں دیکھنے میں بالکل 80 سالہ بوڑھے جیسی لگتی ہیں۔

(جاری ہے)

دیکھنے میں یہ بچہ کہیں سے بھی نوزائیدہ بچوں کی طرح نظر نہیں آتا۔

اس بچے کی عجیب و غریب شکل کے باوجود اس کے ماں باپ اس کے پیداہونے پر بہت خوش ہیں۔ بچے کے باپ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی پیدائش پر خوش ہیں۔ اس کے باپ نے کہا کہ بچے کی شکل جیسی بھی ہے اس میں غمگین ہونے والی کوئی بات نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu