عورت اپنے سامان کے ساتھ اپنے مردہ شوہر کی آنتیں بھی لے آئی مگر پولیس سے نہ بچ سکی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 1 اکتوبر 2016 23:31

عورت اپنے سامان کے ساتھ اپنے مردہ شوہر کی آنتیں بھی لے آئی مگر پولیس سے نہ بچ سکی

ویانا۔ آسٹرین کسٹم کا عملہ لوگوں کے سامان میں غیر معمولی اشیاء تلاش کرتا ہی رہتا ہے مگر اس کی فہرست میں انسانی آنتیں اب تک نہیں تھیں۔
آسٹرین پریس ایجنسی کے مطابق انسانی آنت پلاسٹک کے کنٹینر میں سختی سے بند کر کے رکھی گئی تھی۔ خراب ہونے سے بچانے کےلیے اسے فارمل ڈی ہائیڈ میں رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مراکش سے تعلق رکھنےو الی یہ عورت جب جنوبی شہر گراز پہنچی تو حکام نےر وٹین کے مطابق اس کے سامان کی تلاشی لی مگر اس کے سامان میں انسانی آنتیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔


عورت نے پولیس کو بتایا کہ یہ اس کے شوہر کی آنتیں ہیں اور وہ انہیں ڈاکٹر کوچیک کرانا چاہتی ہے۔ اس نے بتایا کہ اسے شوہر کی موت طبعی نہیں لگتی بلکہ اسے شک ہے کہ اسے زہر دے کر مارا گیا ہے،ا سی لیے وہ یہ آنتیں لائی ہیں تاکہ زہر کا پتا چلایا جا سکے۔
طبی ماہرین نے آنت دیکھنے کے بعد بتایا کہ اس کی موت آنت میں رکاؤٹ آنے کے باعث ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu