ایک ہی میچ میں 43گول کرانے پر پولیس نے گول کیپر کو گرفتار کرلیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 1 اکتوبر 2016 23:31

ایک ہی میچ میں 43گول کرانے پر پولیس نے گول کیپر کو گرفتار کرلیا

جرمنی کی ایک فٹ بال ٹیم ایس وی ویڈیروٹ کے گوگل کیپر مارکو کیویوٹک نے مخالف پی ایس وی اوبرہاسین کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے 43 کھول کھائے۔ ایس وی ویڈیروٹ اس میچ میں کوئی گول نہ کر سکی۔
مسلح پولیس افسران نے ڈیسل ڈوریف کے شمال میں بوٹروپ میں ٹیم ٹریننگ کے دوران ہی گول کیپر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

دی سن کے مطابق پولیس گوگل کیپر سے چند باتوں کی وضاحت چاہ رہی تھی۔ ہر دو منٹ میں گوگل کھانے پر سب کے ذہن میں مارکو کے حوالے سے سوالات پیدا ہونے لازمی تھے۔دی سن کے مطابق پولیس نے حراست میں لیے جانے کی اصل وجہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
پولیس نے چند سوالات کرنے کے بعد مارکو کو چھوڑ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu