نایاب بیماری کے باعث عورت کا قدآدھے سے بھی کم ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 4 اکتوبر 2016 23:45

نایاب بیماری کے باعث عورت کا قدآدھے سے بھی کم ہوگیا

بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کا قد نایاب بیماری کے باعث صرف 2 فٹ رہ گیا ہے۔ شانتی دیوی اس وقت چلنے پھرنےسے قاصر ہے اور گزشتہ دو دہائیوں سے شدید تکلیف میں مبتلا ہے۔ بیماری کے باعث اس کی ٹانگیں بھی چھوٹی ہوگئی ہے اور وہ دیکھنے میں چھوٹے بچے کی طرح نظر آتی ہے۔
60سالہ شانتی کا قد اصل میں 5 فٹ تھا لیکن تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد وہ کمزور ہونے لگی اور اس کی ٹانگیں سکڑنے لگی۔


شانتی کا کہنا ہے کہ اس طرح رہتے ہوئے اسے 25 سال ہوگئے۔ یہ تکلیف دہ ہے۔ میں اکتا گئی ہوں، میں کچھ نہیں کر سکتی۔مجھے یاد آتا ہے کہ میں بیٹھتی تھی، چلتی تھی ،جاننے والوں سے ملتی تھی اور پودوں کو پانی دیتی تھی۔
شمالی بھارت کے شہر کانپور سے تعلق رکھنےو الی شانتی نے جب پہلی بار اپنے گھروالوں کو بتایا کہ اس کا قد چھوٹا ہو رہا ہے تو انہیں یقین ہی نہ آیا۔

(جاری ہے)

اس کے شوہر گنگا چرن کا کہنا ہے کہ شانتی نے جب شروع میں بتایا کہ اس کا قد چھوٹا ہو رہا ہے تو ہمیں یقین ہی نہ آیا۔ ہمیں تب احساس ہوا جب 4 ماہ میں اس کا قد آدھ فٹ کم ہوگیا۔جلد ہی شانتی کی حالت بگڑنے لگی ، ہمسائے کی جھونپڑی ٹانگوں پر گرنے سے وہ مکمل طور پر بستر سے لگ گئی۔
شانتی کے گھر والوں نے اسے کئی ڈاکٹروں کو دکھایا مگر ڈاکٹر اس کی بیماری تشخیص نہ کر سکے، اس لیے پچھلے دس سال سے شانی کے گھر والوں نے کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا۔
مقامی ڈاکٹر پنکج سری واستو کا کہنا ہے کہ یہ بیماری Brittle Bone Disease ہو سکتی ہے جسے Osteogenesis Imperfecta بھی کہا جاتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu