برازیلین باڈی بلڈر کو اپنے ڈولے مزید بڑھانے ہیں چاہے تیل اور سینتھول کے مزید انجکشن لگانے پڑیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 5 اکتوبر 2016 23:50

برازیلین باڈی بلڈر کو  اپنے ڈولے مزید بڑھانے ہیں چاہے تیل اور سینتھول  کے مزید  انجکشن لگانے پڑیں

گوشت کے پہاڑ والدیر سیگاٹو کا تعلق سان پاؤ، برازیل سے ہے۔باڈی بلڈر 48 سالہ والدیر کے بازوں کی موٹائی 23 انچ کے ہیں۔ والدیر کے بازوں بہت کم عرصے میں اتنے موٹے ہوئے گئے ۔ اس میں سارا عمل دخل باڈی بلڈنگ کا نہیں بلکہ سینتھول اور تیل کے انجکشنوں کا ہے۔انہی انجکشنوں کی وجہ سے پچھلے پانچ سال میں والدیر کے بازوں کا سائز 12 انچ سے دوگنا سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔


آرنلڈ شیوازنیگر اور افسانوی کردار ہلک سے متاثر والدیر کو مقامی لوگ عفریت کے نام سے پکارتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ لوگ مجھے آرنلڈ اور ہلک کہہ کر پکارتے ہیں، جو اسے اچھا لگتا ہے۔
والدیر کا کہنا ہے کہ پہلے وہ نشے کا عادی ہو کر اپنا وزن کم کر بیٹھا تھا مگر پھر وہ نشہ چھوڑ کر جم جانے لگا۔والدیر کا کہنا ہے کہ صرف ورزش سے ہی ایسا جسم پانا ممکن نہیں، اسی لیے جب جم میں کسی نے اسے سینتھول کی پیش کش کی تو وہ اسے ٹھکرا نہ سکا اور اس کا عادی ہوگیا۔

(جاری ہے)

والدیر اپنے بازوں، سینے اور کندھوں پر سینتھول اورتیل کے انجکشن لگاتا ہے۔ جم جانے کے بعد اس کا وزن بھی 55 کلو سے بڑھ کر 80 کلو ہو گیا ہے۔
ڈاکٹروں نے والدیر کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے انجکشن لگانے بند نہ کیے تو اس کے بازوں کو کاٹنا پڑ سکتا ہے تاہم شہرت کے باعث اس نے ڈاکٹروں کی نصیحت نظرانداز کر دی ہے۔ اس کا کہنا ہے وہ اپنے بازوں 27 انچ کرنا چاہتا ہے جبکہ اس کا خواب ہے کہ وہ مصر کے مصطفےٰاسماعیل کا ریکارڈ توڑے ،جس کے بازوں کی موٹائی 31 انچ ہے۔

برازیلین باڈی بلڈر کو  اپنے ڈولے مزید بڑھانے ہیں چاہے تیل اور سینتھول ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu