صرف ایک تیلی کی جگہ تبدیل کر کے مساوات برابر کریں؟ اس سوال کا ایک نہیں کئی جوابات ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 5 اکتوبر 2016 23:50

صرف ایک تیلی  کی جگہ تبدیل کر کے مساوات برابر کریں؟ اس سوال کا ایک نہیں کئی جوابات ہیں

فیس بک پر وائرل ایک پوسٹ میں بچوں (اور بڑوں کو بھی ) ایک سوال دیا گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہےکہ صرف ایک تیلی کی جگہ تبدیل کر کے مساوات کو برابر کر کے دکھائیں۔
پہلی نظرمیں یہ کافی آسان معلوم ہوتا ہے اور بہت سے لوگ اس کا ایک جواب معلوم بھی کر لیتے ہیں مگر شاید آپ کو معلوم نہیں کہ اس کو چار طریقوں حل کیاجا سکتا ہے۔ اس کا پہلا حل تو یہ ہے کہ 6 کی شکل میں نظر آنے والی ہری تیلی کو دائیں جانب منتقل کر کے 6 کو 0 بنا دیا جائے، اس طرح0+4 دوسری طرف موجود 4 کے برابر ہو جائے گا۔

(جاری ہے)


اس سوال کے کچھ اور جوابات بھی ہیں۔ اگر ہم جمع کےنشان سے پیلی تیلی لے کر 6 کو 8 بنا دیں تو یہ 8-4 ہو جائے گا، جس کا جواب دوسری طرف موجود 4 کے برابر ہی آئے گا۔ ابھی بس نہیں ہوئی۔ اگر ہم 6 میں سے نیلی تیلی لے کر دوسری طرف 4 کے اوپر رکھ دیں تو 6 کا عدد5بن جائے گا اور دوسری طرف 9 ہوجائے گا۔ اس طرح 5+4کا جواب دوسری طرف 9 کے برابرہوگا۔ اس کا ایک اور جواب جمع کے نشان سے پیلی تیلی کو لے کر 4 میں لال تیلی کے نیچے کھڑا کرنے سے بھی آ سکتا ہے۔ اب یہ سوال بظاہر 6-1-1 بن جائے گا، جس کا جواب دوسری طرف موجود 4 کے برابر آئے گا۔

صرف ایک تیلی  کی جگہ تبدیل کر کے مساوات برابر کریں؟ اس سوال کا ایک نہیں ..

Browse Latest Weird News in Urdu