84 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہونے والی تصویر جعلی نکلی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 6 اکتوبر 2016 23:53

84 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہونے والی تصویر جعلی نکلی

پانچ سال پہلے 84 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہونے والی آئل پینٹنگ جعلی ثابت ہوئی۔2011 میں An Unknown Man کا ایک ورژن نیلامی کے ذریعے فروخت ہوا۔ اصل پینٹنگ کو نیدرلینڈ کے مصور فرانس ہال نے بنایاتھا جبکہ اس جعلی تصویر کو ایک نامعلوم مجرم ،جسے فن کی دنیا میں Moriarty of the Old Master بھی کہا جاتا ہے ، نے بنایا ہے۔

(جاری ہے)


نیلام گھر کا کہنا ہے کہ تصویر جعلی ثابت ہونے پر انہوں نے اپنے گاہک کی رقم لوٹا دی ہے۔

فرانسیسی حکام نے مارچ میں ایک اور تصویر کی جعلسازی کا پتہ چلایا تھا، جس سے اس تصویر کے بھی جعلی ہونے کا شبہ ہوا۔ ماہرین نے سائنسی طریقوں سے پتا چلا لیا کہ اس تصویر کو جس میٹریل سے بنایا گیاہے، وہ 17 ویں صدی میں استعمال نہیں ہوتا تھا۔
خیال کیا جارہا ہے کہ اس وقت Moriarty of the Old Master کی بنائی ہوئی 200 ملین پاؤنڈ کی جعلی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu