ناروے کی وزیر اعظم بحث کےد وران پارلیمنٹ میں ہی پوکیمون گو کھیلنے لگیں

ناروے کی وزیر اعظم بحث کےد وران پارلیمنٹ میں ہی پوکیمون گو کھیلنے لگیں

جمعرات اکتوبر 11:53 pm

پوکیمون گو نے ساری دنیا کو کس طرح اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے ، اسکا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ناروے کی وزیر اعظم پارلیمنٹ میں بحث کےدوران بھی سمارٹ فون میں پوکیمون گو گیم کھول کر چیک کرنے لگی لیکن اُن کی یہ حرکت کیمرے میں محفوظ ہو گئی۔ وزیر اعظم ارنا سولبرگ کا پوکیمون گو سےلگاؤ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ کچھ دن پہلے انہوں نے رپورٹروں کو بتایا تھا کہ سلواکیہ کے دورے کے دوران وہ 10 کلومیٹر تک پوکیمون گو میں انڈے سیں گی۔

(خبر جاری ہے)


ناورے کے اخبار نے وزیر اعظم کی ایک تصویر شائع کی ہے جس میں وہ موبائل پر پوکیمون گو کی سکرین

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

دیکھ رہی ہیں مگر لگتا ہے کہ اُن کے فون کے ساتھ کچھ جی پی ایس کا مسئلہ ہے۔جس وقت وزیر اعظم پوکیمون گو چیک رہی تھی اس وقت پارلیمنٹ میں ٹرینی سکی گرانڈ بات کر رہی تھی۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اگست میں ٹرینی بھی پارلیمنٹ میں پوکیمون گوگیم کھیلتے ہوئے پکڑی جا چکی ہے۔
وزیر اعظم نے ایک ٹی وی کو بتایا کہ ٹرینی اس کے پوکیمون گو گیم دیکھنے پر خوش ہوئی ہوگی اس کے جواب میں ٹرینی نے ٹوئٹ کیا کہ ہم خواتین ایک وقت میں دو دو کام کر سکتیں ہیں۔

مزید خبریں