امریکی ائیر لائن کی نئی پالیسی ۔ مسافروں کا وزن کرنے کے بعد سیٹ نمبر ملے گا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 6 اکتوبر 2016 23:54

امریکی ائیر لائن کی نئی پالیسی ۔ مسافروں کا وزن کرنے کے بعد سیٹ نمبر ملے گا

ایک امریکی ائیر لائن نے نئی ٹکٹنگ پالیسی متعارف کرائی ہے۔ اب اس ائیرلائن میں سفر کرنے والے مسافروںکا وزن کیا جائے گا۔ جہاز کی تمام سیٹیں اس طرح ایڈجسٹ کی جائیں کہ جہاز وزن کےلحاظ سے بیلنس رہے۔
ائیر لائن کے ایک مسافر ڈیوڈ ہالیک نے وزن کرنے اور جہاز کو بیلنس کرنے کےلیے سیٹ نمبر کے اجراء پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)


ہوائین ائیرلائن میں اب پہلے سے کسی مسافر کو سیٹ نمبر نہیں دیا جائے گا۔

پاگو پاگو اور ہونالولو کے درمیان سفر میں مسافروں کا وزن کرنے کے بعد سیٹ نمبر دیا جائےگا۔
ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ اگر ائیر لائن وزن کے بعد سیٹ نمبر کے اجراءکو حفاظتی اقدام کہہ رہی ہے تو کیا آج تک ہم دوسری ائیر لائنز میں خطرناک سفر کرتے رہے ہیں؟
یوایس ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ وہ ڈیوڈ کی شکایت پر تحقیقات کریں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu