گنجے کا مذاق اڑانے پر ماں نے بیٹی کو سبق سکھانے کے لیے اسے ہی گنجا کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 7 اکتوبر 2016 23:21

گنجے کا مذاق اڑانے پر ماں نے بیٹی کو سبق سکھانے کے لیے اسے ہی گنجا کر دیا

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ماں اپنی بیٹی کے بال کاٹ رہی ہے۔ بیٹی کو یہ سزا ایک گنجے کا مذاق اڑانے پر دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

بیٹی نے جس گنجے کو مذاق اڑایا تھاوہ اپنی خوشی سے نہیں بلکہ کینسر کے مرض کے باعث گنجا ہوا تھا، یہی چیز ماں کے شدید غصے کا سبب بنی اور اس نے اپنی بیٹی کو سبق سکھانے کےلیے اسے ہی گنجا کر دیا۔ویڈیو میں ماں بیٹی کے بال کاٹ کاٹ کر فرش پر پھینک رہی ہے۔
ویڈیو میں ماں اور بیٹی پرتگالی زبان بول رہے ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کس ملک میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu