بے گھر ہونے سے بچنے کے لیے ایک شخص نے دادی کو دفنانے کی بجائے پلاسٹک بیگ میں رکھ دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 7 اکتوبر 2016 23:21

بے گھر ہونے سے بچنے کے لیے ایک شخص نے دادی کو دفنانے کی بجائے پلاسٹک بیگ میں رکھ دیا

بے گھر ہونے سے بچنے کےلیے ایک شخص نے 5 ماہ پہلے مرنے والی اپنی 85سالہ دادی کو دفنانے کی بجائے اپنے گھر میں ہی پلاسٹک بیگ میں رکھ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بدبوختم کرنے کے لیے وہ پنکھے اور ائیر فریشنر کا استعمال کرتا تھا۔
پولیس نےنیو یارک میں اریکا کراوس برسلن کے فلیٹ کی تلاشی کے بعد 30 سالہ کرسٹوفر فوہرر کو نامناسب تدفین اور دوسرے الزامات میں گرفتار کر لیا ہے ۔


اریکا قریبی بیکری میں 20سالوں تک کام کرتی رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس بیکری کے مالک ٹونی بینانتی کا کہنا ہے کہ اریکا اپنے پوتوں میں سب سے زیادہ کرسٹوفر سے ہی پیار کرتی تھی اور سب سے زیادہ اسی کی باتیں کرتی تھی۔
طبی عملے نے موت کے وقت کا تعین کرتے ہوئے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ اریکا کی موت میں بظاہر کوئی بھی چیز مشکوک نہیں ہے۔
پولیس کے مطابق انہیں اریکا کی بیٹی نے کال کی تھی کہ وہ اس کی ماں کو چیک کریں۔ کرسٹوفر نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ اسے ڈرتھا دادی کے مرنے کے بعد اس سے رہنے کی جگہ چھن جائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu