ہیلری کلنٹن کے جیتنے پر خاتون نے 5لاکھ یورو کی شرط لگا دی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 8 اکتوبر 2016 23:49

ہیلری کلنٹن کے جیتنے پر خاتون نے 5لاکھ یورو کی شرط لگا دی

ایک عورت ، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے ہیلری کلنٹن کے صدر بننے کے لیے 5 لاکھ یورو کی شرط لگا ئی ہے۔کسی سیاسی امیدوار کے جیتنے کے لیے لگائی جانے والی یہ سب سے بڑی شرط ہے۔
برطانوی بکی ولیم ہل نے ڈیموکریٹک امیداوار کاریٹ 4-11رکھا ہوا تھا۔ پانچ لاکھ یورو ،جو تقریباً ساڑھے چار لاکھ پاؤنڈ کے برابر ہوتے ہیں ، کی شرط جیتنے پر اسے 1لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ ملیں گے۔

(جاری ہے)


برطانوی بکی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 46سالہ عورت پہلے بھی جوا کھیلتی رہی ہے مگر اس نے پہلی بار سیاست میں اور یورو کرنسی میں جوا لگایا ہے۔برطانوی بکی نے اس عورت کے شرط لگانے کے بعد ہیلری کلنٹن کے امکان کو 1/3اورڈونلڈ ٹرمپ کے امکان کو 9-4 سے 5-2 کر دیا ہے۔
ولیم ہل کے ترجمان نے بتایا کہ اس سے پہلے ایک خاتون نے برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے پر ایک لاکھ پاؤنڈ کی شرط لگائی تھی جو وہ ہار گئی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu