سوئیڈش عورت نے اسی رحم میں اپنے بیٹے کو جنم دیا جس سے وہ خود پیدا ہوئی تھی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 11 اکتوبر 2016 23:41

سوئیڈش عورت نے اسی رحم میں اپنے بیٹے کو جنم دیا جس سے وہ خود پیدا ہوئی تھی

سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی ایملی ایرکسن نے اپنے بیٹے کو اسی رحم میں جنم دیا ہے، جس میں وہ خود پیدا ہوئی تھی۔ ایملی وہ پہلی عورت ہے جس آپریشن کے بعد ایک زندہ عورت یعنی اس کی ماں کا رحم منتقل کیا گیا۔
30سالہ ایملی کا کہنا ہے کہ یہ سائنس فکشن فلموں کی طرح لگتا ہے۔ ایملی کا بیٹا البین اب دو سال کا ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)


ایملی کا آپریشن سوئیڈن کے ہی ایک ڈاکٹر میٹس برانسٹورم نے کیا ہے۔وہ دنیا کا پہلا ڈاکٹر ہے جو زندہ عورت کے عطیہ کیے ہوئے رحم سے اب تک پانچ بچے پیدا کر چکا ہے۔ میٹس کا خیال ہے کہ ایک دن اس طرح کے آپریشن عام ہو جائیں گے۔اس سے پہلے رحم کی منتقلی کے تمام آپریشن ہی کسی نہ کسی وجہ سے ناکامی کا شکار ہوئے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu