ای بے پر ایک ماہ کی بچی برائے فروخت۔ قیمت 5ہزار یورو

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 13 اکتوبر 2016 23:45

ای بے پر ایک ماہ کی بچی برائے فروخت۔ قیمت 5ہزار یورو

ای بے پر جہاں ہزاروں اشیاء فروخت کی جاتی ہیں اب وہاں بچے بھی فروخت ہونے لگے ہیں۔ ای بے کےایک اشتہار میں ایک بچی کو برائے فروخت دکھایا گیاتھا مگر ای بے نے اس اشتہار کو فوراً حذف کر دیا۔ فروخت کے اشتہار میں بچی کی سوتے ہوئے کئی تصاویر بھی تھیں ، جن میں اسے کئی طرح کے کپڑے پہنے سوتے ہوئے دکھایا گیا۔
اس اندراج کے مطابق ، جسے نیلامی کی ویب سائٹ ای بے نے آدھے گھنٹے بعد ہی ویب سائٹ سے حذف کر دیا تھا، ماریا کا تعلق مغربی جرمنی کی ریاست نورڈرائن ویسٹ فالن کے شہر ڈیسبورگ سے ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے اشتہار کے حوالے سے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اس اشتہار کو پوسٹ کرنے والے نے اشتہار کے عنوان میں لکھا ہے کہ 40 دنوں کی ماریا نامی بچی 5000یورو میں برائے فروخت ہے۔ویب سائٹ پر پوسٹ ہوتے ہی یہ اندراج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ای بے صارف واقعی رقم کےلیے بچی کو فروخت کرنا چاہتا تھا یا اس نے مذاق کیاتھا۔
ای بے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی اُنہیں اس معاملےکا معلوم ہوا انہوں نے اشتہار حذف کر کے پولیس کو مطلع کر دیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہےکہ اس طرح کیسز میں ہم پولیس کو صارف کی تمام معلومات فراہم کرتے ہیں۔

ای بے پر ایک ماہ کی بچی برائے فروخت۔ قیمت 5ہزار یورو

Browse Latest Weird News in Urdu