ہیروہاتھی نے ڈوبتے ہوئے انسان کو بچانے کےلیے دوڑ لگا دی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 17 اکتوبر 2016 21:34

ہیروہاتھی نے ڈوبتے ہوئے انسان  کو بچانے کےلیے دوڑ لگا دی

ہیرو صرف وہی نہیں ہوتے جنہوں نے وردی یا ٹوپی پہنی ہوئی ہو۔ ہیروکی سونڈ بھی ہو سکتی ہے۔
تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کےلیےکام کرنے والی ایک تنظیم Save Elephant Foundationنے ہاتھی اور انسان کی محبت کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ڈیرک تھامسن نام کا ایک رضاکار دریا کے تیز بہاؤ میں بہتے ہوئے ایسے چلاتا ہے جیسے وہ ڈوب رہا ہو۔ ڈیرک اگرچہ خطرے میں نہیں تھا مگر کھام لہا نامی ہاتھی کا ایک بچہ اسے خطرےمیں سمجھتےہوئے اس کی طرف دوڑا اور جلد ہی ڈیرک کو جا لیا۔
کھیم لہا نے ڈیرک کے پاس پہنچ کر اپنی سونڈ سے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور پھر اسے اپنی اگلی ٹانگوں کے درمیان کرلیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu