کسی رشتے دار کی خیریت کے بارے میں پریشان ہیں تو پیزے سے بہتر کوئی طریقہ نہیں

منگل 18 اکتوبر 2016 23:25

کسی رشتے دار کی خیریت کے بارے میں پریشان ہیں تو پیزے سے بہتر کوئی طریقہ نہیں

پام کوسٹ ، فلوریڈا میں پچھلے ہفتے آنے والے طوفان کے بعد نبراسکا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنی دادی کی خیریت کے بارے میں کافی پریشان ہوا۔ پریشانی کی وجہ یہ تھی کہ اس کا اپنی دادی سے فون پر رابطہ ہی نہیں ہو پا رہاتھا۔اپنی دادی کی خیریت معلوم کرنے کے لیے اس نے اپنی دادی کے گھر میں پیزا پہنچانے کےلیے آرڈر دے دیا۔ آرڈر دیتے ہوئے اس نے خصوصی طور پر ہدایات دیں کہ وہاں پہنچ کر ڈیلیوری بوائے فون پر بات کرائے گا۔


لانس ٹیلر کا کہنا ہے کہ پیزا پہنچاتے ہوئے وہ سفر میں ہی تھا کہ ایرک کا فون آگیا۔

(جاری ہے)

وہ اس سے یہی پوچھتا رہا کہ وہ کب پہنچے گا۔ لانس جب ایرک کی دادی 87 سالہ کلائر اولسن کے پاس پہنچا تو اس نے پیزا کے ساتھ ساتھ فو ن بھی اسے تھما دیا۔ ایرک کی دادی نے اسے بتایا کہ دودن سے فون خراب تھا ، جس کے باعث وہ کسی سے رابطہ نہیں کر سکی۔
ایرک نے بعد میں بتایا کہ اس نے دادی سے رابطہ نہ ہونے پر شیرف یا دوسرے سرکاری اہلکاروں سے بات کرنے کی کوشش کی مگر اس کی بات نہ ہوسکی، جس کے بعد اسے دادی کے گھر پیزا بھجوانے کا خیال آیا۔
ایرک کا کہنا ہے کہ جو کام پولیس یا فائر ڈیپارٹمنٹ نہ کر سکا وہ پیزا والوں نے 30 منٹ میں کر دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu