4سالہ لڑکی 1 یا 2 نہیں اہل زبان کی طرح 7 زبانیں بول سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 20 اکتوبر 2016 23:39

4سالہ لڑکی  1 یا 2 نہیں اہل زبان کی طرح 7 زبانیں بول سکتی ہے

منگل کو ایک روسی ٹی وی پر چلنے والے شو”امیزنگ پیپل“ میں 4سالہ بیلا ڈیویاتکینا نے مختلف زبانوں کےحوالے سے اپنی مہارت کا ثبوت دیا۔ اس ٹی وی شو میں بیلا نے ایک یا دو نہیں 7 زبانوں میں اہل زبان کی طرح گفتگو کی۔

(جاری ہے)


شو کے دوران بیلا نے انگریزی، ہسپانوی، چینی، روسی، فرانسیسی، جرمن اور عربی زبان میں اہل زبان کی طرح ہی گفتگو کی۔
بیلا کی ماں کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کی کئی آیا ہیں، جو اسے اپنی زبان سکھاتی رہتی ہے۔ بیلا اپنی مہارت ثابت کرنے کے بعد مقابلے میں 16ہزار ڈالر بھی جیت سکتی ہے۔یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے کے بعد بیلا کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu