بائیک کےلیے ایسا تالا جسے توڑتے ہوئے چوروں کو الٹیاں لگ جائیں گی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 21 اکتوبر 2016 23:19

بائیک کےلیے ایسا تالا جسے توڑتے ہوئے چوروں کو الٹیاں لگ جائیں گی

سان فرانسسکو سے تعلق رکھنےو الے ایک شخص نے بائیک کےلیے ایسا تالا ایجاد کیا ہے جسے کھولنے کی کوشش میں چوروں کو الٹی لگ سکتی ہے۔
اس لاک کو سکنک لاک کا نام دیا گیا ہے۔ اگر چور اس لاک کو غلط طریقے سے کھولنے کی کوشش کریں گے تو انہیں ایسی بدبو آئی گی کہ اس سے فورا ہی الٹی آ جائے گی اور چور کی حالت ایسے ہوجائے گی جیسے مرچوں کا سپرے کرنے پر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


اسے بنانے والے ڈینیل اڈزکوسکی کا کہنا ہے کہ اس کے دوست کی موٹر سائیکل دو لاک کے باوجود چوری ہو گئی، جس کی وجہ سے اسے یہ لاک بنانے کا خیال آیا۔اس لاک کوغلط سے طریقے سے کھولنے کی کوشش کر نے پر جو گیس نکلتی ہے اس کا اثر 10 فٹ تک ہوتا ہے۔
اس لاک کی بڑے پیمانے پر تیاری کےلیے ڈینیل نے کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر مہم شروع کر دی ہے۔ یہ لاک 2017 میں فروخت کےلیے پیش کیےجائیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu