منفرد سیریل نمبر کے باعث 5 پاؤنڈ کے نوٹ کی نیلامی 80ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی مگر خریدار رقم دینے سے انکاری

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 21 اکتوبر 2016 23:19

منفرد سیریل نمبر کے باعث 5 پاؤنڈ کے نوٹ کی نیلامی 80ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی مگر خریدار رقم دینے سے انکاری

ای بے پر ایک نیلامی کے دوران 5 پاؤنڈ کے ایک نوٹ کی نیلامی 80100 پاؤنڈ تک پہنچ گئی۔ اس نوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے سیریل نمبر میں AK47 لکھا ہوا ہے۔گریتھ رائٹ کے اس نوٹ میں موجود کوڈ کو اگرچہ بہت زیادہ خاص یا نایاب نہیں سمجھا جاتا مگر پھر بھی نیلامی میں 100سے زائد افراد حصہ لے چکےہیں۔
گریتھ کے مطابق اس نوٹ کو خریدنے والااب پیسے دینے سے انکاری ہےاور اس کا مذاق اڑا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گریتھ نے جب اس سے رابطہ کیاتو اس نے جواب دیا کہ ا س کی کوکین کی کھیپ آ رہی ہے، جس کے بعد وہ پیسے دے گا۔
اگر خریدار پیسے دینے سے انکار کرے تو ای بے معاملے میں مداخلت کرتا ہے۔ای بے کا کہنا ہے کہ گریتھ کو اس حوالے سے پالیسی سمجھا دی گئی ہے، اگر سب سے زیادہ بولی دینے والا خریدار اسے نہیں خرید رہا تو گریتھ اسے دوسرے نمبر والے خریدار کو فروخت کر دے۔
ٹوئکنہام سے تعلق رکھنے والے گریتھ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں ای بے کے رویے کی وجہ سے کافی مایوس ہوا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu