برطانوی ساحل سے 30لاکھ سال پرانے میمتھ کے دانت دریافت

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 21 اکتوبر 2016 23:19

برطانوی ساحل سے 30لاکھ سال پرانے میمتھ  کے دانت دریافت

ایسکس کے ساحل سےملنے والے میمتھ کے دانتوں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ 30 لاکھ سال پرانے ہیں۔ نیز سے ملنے والے اس دانتوں کو وینڈی اور جون بوتھ نے دریافت کیا ہے۔ دونوں نےا پنی اس دریافت کو اس صدی کی سب سے بڑی دریافت قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)


کینٹ سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا اکثر اپنے والٹن کے دوستوں کے ساتھ نیز کے مقام پر فوسل تلاش کرنے جاتا ہے۔یہاں فوسل ڈھونڈنے والوں کو فوسل کےلیے کھدائی کرنے کی اجازت نہیں تاہم لوگ ساحل پر نظر آنے والے فوسلز کو اٹھا سکتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu