قبرستان اب تدفین کی کاروائی آن لائن براڈ کاسٹ کرے گا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 21 اکتوبر 2016 23:20

قبرستان اب تدفین کی کاروائی آن لائن براڈ کاسٹ کرے گا

بولٹن کاؤنٹی، برطانیہ کے قبرستان میں تدفین کی کاروائی آن لائن براڈ کاسٹ کرنے کےلیے کیمرے لگائے گئے ہیں۔ اس سہولت کے بعد وہ دوست احباب اور رشتے دار بھی تدفین کو دیکھ سکیں گے جو کسی وجہ سے اس میں خود سے شرکت نہ کر سکیں۔
نئی سکیم کے تحت ایسے خاندان جو چاہیں کہ اُن کے وہاں نہ آنےو الے دوست اور رشتے دار پی سی یا ٹیبلٹ پر تدفین کی کاروائی دیکھ سکیں ، وہ کاروائی کو آن لائن براڈ کاسٹ کرا سکتے ہیں۔

تدفین کی کاروائی صرف اس صورت میں براڈ کاسٹ کی جائے گی جب خاندان والے رضامند ہونگے۔

(جاری ہے)


بولٹن کونسل کا کہنا ہے کہ تدفین کی کاروائی کی صورت میں وہ اپنی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں گے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ براڈکاسٹنگ کےلیے کوئی شخص کیمرہ لے کر نہیں گھومے گا بلکہ کیمرہ کو ایک فکس جگہ پر لگایا جائے گا۔
بولٹن کونسل کی تدفین کی سٹریمنگ دیکھنے کےلیے ایک شرط یہ بھی ہے کہ دیکھنے والوں کو لاگ ان ہونا پڑے گا۔ یعنی ہر کوئی براڈ کاسٹنگ کو نہیں دیکھ سکے گا۔
کونسل کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹنگ ہر کسی کےلیے لازمی نہیں ہے مگر یہ سہولت صرف ان خاندانوں کےلیے ہےجو اسے استعمال کرنا چاہیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu