ائیرلائن نے مقدمہ جیت لیا۔ مسافروں کو تول کر جہاز میں سوار کرنے کی اجازت مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 22 اکتوبر 2016 23:55

ائیرلائن نے مقدمہ جیت لیا۔ مسافروں کو تول کر جہاز میں سوار کرنے کی اجازت مل گئی

ہواوین ائیر لائن نےاعلان کیا تھاکہ وہ مسافروں کا وزن کرنے کے بعد انہیں جہازوں میں سوار ہونے دےگی۔لوگوں نے یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن میں ائیر لائن کے خلاف شکایت کی کہ ہوواین ائیر لائن سامان کےساتھ ساتھ لوگوں کا وزن بھی کر رہی ہے ۔تاہم اب ڈیپارٹمنٹ نے اپنا فیصلہ ائیر لائن کے حق میں سنا دیا ہے۔
ائیر لائن نے اس سال کے شروع میں پہلے سے سیٹ بک کرنا بند کر دی تھی، اس کی بجائے وہ جہاز میں مسافروں کی جگہ بک کرتے تھے۔

اس کے بعد مسافروں کو وزن کرا کر جہاز میں سوار ہونا پڑتا تھا۔

(جاری ہے)

ائیر لائن مسافروں کو جہاز میں اس طرح بٹھاتی تھی کہ مسافروں کا وزن تمام جہاز پر برابر رہے۔ ائیر لائن کا کہنا ہے کہ اس طرح جہازوں کو کریشن لینڈنگ سے بچایا جا سکتا ہے۔
ایک مسافر کا کہنا ہے کہ اگر ہووین ائیر لائن مسافروں کی حفاظت کے خیال سے اُن کا وزن کرتی ہے تو کیا وہ اب تک غیر محفوظ سفر کرتے رہے ہیں۔ ایک مسافر نے وزن کرنے کو امتیازی سلوک قرار دیا، کیونکہ مسافروں کا وزن صرف ایک روٹ ہونولولو سے پاگو پاگو تک کیا گیا ہے۔
ائیر لائن کا کہنا ہے کہ اس نے 6 ماہ تک مسافروں کو وزن کر کے جہاز میں بٹھایا ہے۔ اس نے اپنے سروے مکمل کر لیے ہیں، اس لیے مقدمہ جیتنے کےباوجود اب سےمسافروں کو وزن نہیں کریں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu