یورپی اور امریکی شہر ایک دوسرے سےا تنے مختلف کیوں ہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 اکتوبر 2016 23:51

یورپی اور امریکی شہر ایک دوسرے سےا تنے مختلف کیوں ہیں؟

یورپی شہر جیسے پیرس امریکی شہروں جیسے نیویارک سے بہت زیادہ پرانے ہیں۔ شہروں کی عمر کےا س فرق نے دونوں ملکوں کے شہروں میں مزید کئی طرح سے فرق پیدا کر دیا ہے۔مثال کے طور پر امریکا کے امیر لوگ شہروں کےمضافات میں رہتے ہیں جبکہ یورپ کا امیر طبقہ شہروں کےوسط میں رہتا ہے۔کیا آپ نے سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہے؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ سینکڑوں سال پہلے نہ کاریں ہوتیں تھیں اور نہ ریل گاڑیاں جو امیر لوگوں کو شہروں تک لے آتی۔

عام لوگوں کو اپنے رہنے کے مقام سے اپنے کام کے مقام تک آنے کے لیے پیدل آنا پڑتا تھا جبکہ امیر لوگ زیادہ چلنا نہیں چاہتے تھے۔ اس لیے وہ شہروں کے بہت قریب یا شہروں میں رہتے تھے۔ اگر 15ویں صدی کے پیرس کو دیکھا جائے تو تب شہر کے سب سے امیر لوگ شہر کے وسط میں رہتے تھےا ور سب سے زیادہ غریب لوگوں کی رہائش شہر سے کافی فاصلے پر تھی۔

(جاری ہے)

آج بھی یورپی شہر وں میں سب لوگ شہروں کے وسط میں ہی رہنا چاہتے ہیں، اگرچہ شہر پہلے سے زیادہ گنجان آباد ہو چکے ہیں۔


اس کے برعکس اگر امریکی شہروں کو دیکھا جائے تو اُن کی بنیاد ہی اس وقت رکھی گئی تھی جب ریل گاڑیاں اور کاریں عام ہونا شروع ہوگئیں تھیں۔ابتدائی دنوں میں تو مہنگی ہونے کی وجہ سے یہ ریل گاڑیاں اور کاریں امیر لوگوں کے استعمال میں ہی آتیں تھیں۔اگر ماضی میں امریکا کے آمدنی کے حساب سے نقشے کو دیکھیں تو سب سے زیادہ دولت مند لوگ ریلوے اسٹیشنوں کے قریب رہتے ہوئے نظر آئیں گے۔

کاریوں اور ریل گاڑیوں کی دستیابی، اگرچہ مہنگی ہی سہی، کی وجہ سے امرا نے شہروں سے باہر رہائش رکھنا پسند کی۔ امریکی شہروں میں غریب لوگوں کی وجہ سے جرائم کی شرح میں بھی کافی اضافہ ہوا، اس وجہ سے بھی امریکی امرا نے شہروں کی بجائے شہروں سے باہر رہنا پسند کیا۔
یورپی اور امریکی شہروں کے فرق کو ذیل کی ویڈیو میں مزید بہتر انداز میں واضح کیا گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu