60 سالہ بندر کو دنیا کا عمر رسیدہ ترین بندر تسلیم کر لیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 28 اکتوبر 2016 23:43

60 سالہ   بندر کو دنیا کا عمر رسیدہ ترین بندر تسلیم کر لیا گیا

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پرتھ، آسٹریلیا کے چڑیا گھر میں موجود ایک انسان نما( اورنگ اوتان) سماٹران بندر کو دنیا کا عمر رسیدہ ترین انسان نما بندر تسلیم کر لیا گیاہے۔
پوان کو ملایشیا کے سلطان جوہر نے دسمبر 1968 میں بہت سے آسٹریلیوی جانوروں کےبدلے پرتھ چڑیا گھر کو عطیہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

پوان جنگل میں پیدا ہوئی تھی اس لیے اس کی اصل عمر کا اندازہ لگانےمیں کافی عرصہ لگا تاہم اس کے تمام کاغذات پر اس کی پیدائش 1956 کی لکھی ہوئی ہے۔

پرتھ کے چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نسل کے بندر عام طور پر اتنی زندگی نہیں جیتے۔ اس نسل کی بندر جنگل میں مشکل سے 50سال جیتے ہیں۔
چڑیا گھر کے مطابق مادہ پوان اس چڑیا گھر میں 11بچوں کو جنم دے چکی ہے اور اب تک نانی اور پڑنانی بھی بن چکی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu