10 انڈے متواتر دوہری زردی والے ہوں تو یہ اتفاق 1000000000000000000000000000بار میں سے ایک دفعہ ہی ہوتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 4 نومبر 2016 23:30

10 انڈے متواتر دوہری زردی والے ہوں تو یہ  اتفاق 1000000000000000000000000000بار  میں سے ایک  دفعہ ہی ہوتا ہے

ایک شخص نے ایک ہی قطار کے 10 انڈے توڑے تو سب دوہری زردی والےنکلے۔ ایسا اتفاق 1,000,000,000,000,000,000, 000,000,000بار میں سے ایک دفعہ ہی ہوتا ہے۔
لنکاشائر سے تعلق رکھنے والے 40سالہ جان لینڈی کاکہنا ہے کہ اس نے پہلا انڈا اٹھایا تو وہ دوہری زردی والا تھا۔ ایک ہی انڈا دوہری زردی کا نکلے تو ایسا 1000 بار میں سے ایک دفعہ ہوتا ہے۔تاہم جون اس وقت حیران رہ گیا جب اس کے باکس میں موجود تمام انڈے ہی دوہری زردی کےنکل آئے۔

(جاری ہے)

جان کا کہنا ہے کہ اس کی ماں نے تو دوہری زردی کا انڈا دیکھا تھا مگر اس نے پہلی بار دیکھے ہیں۔ جب اُن کے چار انڈے دوہری زردی کے نکلے تو انہوں نے ان کی تصاویر لینا شروع کر دیں۔
دوہری زردی کے انڈوں کو خوش قسمتی کی علامت مانا جاتا ہے اسی وجہ سے جان نے اسی دن اضافی لاٹری ٹکٹ خریدے لیکن لاٹری میں اس کا انعام نہیں نکل سکا۔ تاہم جان کا کہنا ہے کہا اس نے جو بیکن کا پیک خریدا تھا اس میں 6 کی بجائے 7 پیس تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu