180 درجے زاویے پر مڑی گردن والا نوجوان آپریشن کے چند ماہ بعد چل بسا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 8 نومبر 2016 23:09

180 درجے زاویے  پر مڑی گردن والا نوجوان آپریشن کے چند ماہ بعد چل بسا

بھارت سے تعلق رکھنے والے مہیندرا اہروار کی گردن ایک بیماری کے باعث 180 درجے پر مڑی ہوئی تھی۔13سالہ مہیندرا کی گردن ساری زندگی اسی طرح ایک جانب جھکی رہی تاہم ڈاکٹروں نےآپریشن کے ذریعے اس کی گردن سیدھی کر دی لیکن آپریشن کے چند ماہ بعد ہی وہ چل بسا۔
congenital myopathy کے باعث مہیندرا کی گردن کے مسلز کمزور ہو کر ایک طرف ڈھلک گئے تھے، جس کی وجہ سے اس کی گردن 180 درجے زاویے پر مڑی رہی۔

(جاری ہے)


مہیندرا کے آپریشن کے لیے بین الاقوامی فنڈ ریزنگ مہم شروع کی گئی تھی۔جس کے بعد فروری میں اس کا آپریشن ہوا۔بظاہر تو یہ آپریشن کامیاب رہا اور مہیندرا کی گردن بھی سیدھی ہو گئی۔لیکن اب مہیندرا کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ ٹی وی دیکھتے ہوئے وہ اچانک چل بسا۔گھر والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈاکٹرکو بلایا جس نے 15 منٹ بعد آکر اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مہیندرا بہت تیزی سے صحت مند ہوا تھا۔ اس کی موت کی وجہ سرجری یا اس کے ذیلی اثرات نہیں ہوسکتے۔

180 درجے زاویے  پر مڑی گردن والا نوجوان آپریشن کے چند ماہ بعد چل بسا

Browse Latest Weird News in Urdu