امریکی فنکار نے مرنے والے انسانوں کی راکھ سے برتن بنانے شروع کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 10 نومبر 2016 16:39

امریکی فنکار نے مرنے والے انسانوں کی راکھ سے برتن بنانے شروع کر دئیے

نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے والے فنکار جسٹن کرو کا کاروبار کرونیکل کریمیشن ڈیزائن منفرد قسم کےیادگاری برتن بناتا ہے۔ کچن میں استعمال ہونے والے یہ برتن انسانی راکھ سے بنائے جاتے ہیں۔
جسٹن نے اس کام کو ایک آرٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیاتھا مگر اس کا کاروبار اب اچھا خاصا پھیل گیا ہے۔وہ مرنے والوں کی راکھ سے ہرطرح کےاستعمال ہونے والے برتن بناتا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹن کا کہنا ہے کہ ایک عزیز کےمرنے کے بعد اس نے راکھ سے برتن بنانے شروع کیے۔ جسٹن کا ماننا ہے کہ کسی جگہ پڑے ہوئے مرتبان یا تصویر کو دیکھنے سے بہتر ہے کہ اپنے چاہنے والوں سے نئے طریقے سے ہر روز رابطہ رکھاجائے۔جسٹن اپنے بنائے ہوئے برتنوں کےلیے ”رابطے“ کا لفظ استعمال کرتا ہے۔
جسٹن مرنے والوں کی راکھ سے مگ، مرتبان، پیالے اور حتی کے زیورات تک بنا لیتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu