اپنی ذاتی چیزیں مرمت کریں اور حکومت سے پیسے لیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 23 نومبر 2016 22:34

اپنی ذاتی چیزیں مرمت کریں اور حکومت سے پیسے لیں

سوئیڈن کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کوڑا کرکٹ کو مزید کم کرنے کے لیے فریج، سائیکل، کپڑے اور اسی طرح کی چیزوں کی مرمت کرنے والوں کو ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد ملک میں چیزوں کے پھینکنے کے کلچر کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔سوئیڈش حکومت اس سے پہلے ہی سائیکلوں، کپڑوں اور جوتوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو 25 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کر چکی ہے تاکہ لوگ پہلی بار ہی اچھی اور معیاری کوالٹی کی اشیاء خریدیں۔

(جاری ہے)

تاہم فریج، فریزر، واشنگ مشین اور بہت سی چیزوں کی مرمت کر کے شہری ٹیکس میں کٹوتی یا ادا شدہ ٹیکس واپس لے سکتے ہیں۔
حکومت کی طرف سے شہریوں کو مرمت کرنے پر جو رقم دی جا رہی ہے وہ کمپنیوں پر، مضر صحت کیمیکل کے استعمال پر، بھاری ٹیکس عائد کر کے پوری کی جائے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چیزوں کی مرمت کے رحجان سے ملک میں روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔
یاد رہے سوئیڈن اس وقت بھی کم سے کم کچرا پھیلانے کے حوالے سے سرفہرست ہے۔ سوئیڈن کے 99فیصد کچرے کو ری سائیکل کیا جاتا ہے یا اس سے بجلی بنائی جاتی ہے۔ صرف 1 فیصد کچرا ہی ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu