دنیا کے سب سے کم عمر غوطہ خور کی عمر 3 سال ہے ۔ 10 میٹرکی گہرائی میں بھی سانس روک سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 25 نومبر 2016 23:03

دنیا کے سب سے  کم عمر غوطہ خور کی عمر 3 سال ہے ۔ 10 میٹرکی گہرائی میں بھی سانس روک سکتا ہے

فیڈور افوناسیودو سال کی عمر سے اپنے دالدین کے ساتھ غوطہ خوری کر رہا ہے۔ اب تین سال کی عمر میں وہ 10 میٹرکی گہرائی تک بھی سانس روک کر غوطہ لگا سکتا ہے۔
فیڈور کی ماں اور باپ دونوں ہی پیشہ ور غوطہ خور ہیں۔

(جاری ہے)

غوطہ خوری کے دوران فیوڈور اکثر اپنے ماں یا باپ کی کمر پر سوار ہو غوطہ خوری کرتاہے۔
روس سے تعلق رکھنے والے فیوڈور کے ماں باپ نے ابھی تک اس کے لیے کوئی ہدف طے نہیں کیا۔ وہ آسانی سے جتنی گہرائی میں جانا چاہے جا سکتا ہے، جہاں اسے مشکل پیش آئے وہ باہر آ جاتا ہے۔
فیوڈور نارمل طریقے سے تیراکی کر سکتا ہے اور پانی کے نیچے ایک منٹ تک سانس روک سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu