سوٹ کیس پر نظر رکھنے کی ضرورت نہیں، اب سوٹ کیس ”مالک“ پر نظر رکھیں گے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 26 نومبر 2016 22:46

سوٹ کیس پر نظر رکھنے کی ضرورت نہیں، اب سوٹ کیس ”مالک“ پر نظر رکھیں گے

ٹریول میٹ سوٹ کیس کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ آپ کو اس کی حفاظت کے لیے ہر وقت اسے ہاتھ میں اٹھائے رکھنے کی ضرورت نہیں۔ یہ خود ہی ہر وقت آپ کا پیچھا کرتا رہا گا۔ ٹریول میٹ کو بہت سی خصوصیات کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ سوٹ کیس افقی اور عمودی دونوں طرح سے ڈرائیو کر سکتا ہے۔اس سوٹ کیس کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس پر مزید سامان بھی رکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سوٹ کیس بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ رش میں اپنے ”مالک“ کا پیچھا کر سکتا ہے۔ٹریول میٹ کو اپنے سمارٹ فون کے ساتھ مربوط کر کے مزید کئی طرح کے فیچرز، جیسے پروگرام ایبل وائس کمانڈ،چیزوں کو محفوظ کرنے کےلیے سمارٹ لاک وغیرہ، سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔سمارٹ فون پر جی پی ایس ٹریکر سے سوٹ کیس کی لوکیشن کے بارے میں بھی پتا چلایا جا سکتا ہے۔اس سوٹ کیس کو بطور پاور پیک استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے موبائل فون بھی چارج کر سکتے ہیں۔

سوٹ کیس پر نظر رکھنے کی ضرورت نہیں، اب سوٹ کیس ”مالک“ پر نظر رکھیں ..

Browse Latest Weird News in Urdu