ہوا کا جھونکا چینی شخص کے 30ہزار یوان اڑا لے گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 28 نومبر 2016 23:40

ہوا کا جھونکا چینی شخص کے 30ہزار یوان اڑا لے گیا

چین میں ایک شخص نے پچھلے بدھ کو نہایت ہی لاپروائی سے 30 ہزار یوان کے نوٹ نیچے گرا دئیے کہ اسی دوران تیز ہوا چل پڑی اور اس کے سارے نوٹ اڑ گئے۔ چین کے صوبے جیانگسو کے شہر یانچینگ میں یانگ نام کا شخص مقامی پوسٹل سیونگ بنک میں رقم جمع کرانے جا رہا تھا کہ ہوا کا تیز جھونکا ساری رقم اڑا لے گیا۔

(جاری ہے)

نگرانی کے کیمروں کی ویڈیو میں اس کی ساری رقم زمین پر بکھری ہوئی اور اڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔


رقم کے اڑنے پر یانگ رونے لگا ، جس کے بعد سن نام کی ایک عورت باہر آئی اور اس کی مدد کو دوڑی۔ یانگ نے بتایا کہ اس نے بارش کی بھی پرواہ نہیں کی اور اس کی مدد کرنے لگی۔ جلد ہی بنک کے مزید ملازم اور راہ گیر یانگ کی مدد کرنے لگے۔ کچھ دیر بعد ہی تمام رقم جمع ہوگئی ، جس کے بعد بنک منیجر اور دیگر سٹاف نے ہیرڈرائیر اور تولیوں سے خود کو اور نوٹوں کو خشک کیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu