آپ کے گھر سے ایٹم بم کتنا دور ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر منگل 29 نومبر 2016 23:23

آپ کے گھر سے ایٹم بم کتنا دور ہے؟

خط استوا کے جنوب میں واقع ممالک کے رہنے والوں کو ایٹم بم سے اس وقت تک خطرہ نہیں جب کہ کوئی دوسرا ملک اُن پر ایٹم بم نہ گرائے لیکن امریکا، جرمنی، برطانیہ، روس، چین، پاکستان، بھارت ، شمالی کوریا اور اسرائیل وہ ممالک ہیں جہاں کے رہنے والوں کو ملک میں موجود ایٹم بموں سے بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر امریکا نےا پنے ایٹم بم 10 ریاستوں میں اور کچھ بڑے شہروں کے قریب رکھے ہوئے ہیں۔

سیاٹل کاشہر ایٹم بم کے ٹھکانوں سے 18 میل، کنساس سٹی 55 میل اور ڈینور 77 میل کے فاصلے پر ہیں جبکہ البیکرکی، نیو میکسیکو کے شہر کی حد میں ہی ایک ایٹم بم کا ٹھکانہ ہے ۔ یورپ کی بات کی جائے تو پورا یورپ ہی ایٹم بموں سے بھرا پڑا ہے۔ یورپ میں بہت سے ایٹم بم امریکی ٹھکانوں پر ہیں۔

(جاری ہے)

یورپ کے بڑے شہروں جیسے لندن، وینس، میلان، برسلز اور روٹرڈیم کے 50 میل کی حد میں ہی ایٹم بموں کے ٹھکانے موجود ہیں۔

روس کے ایٹم بموں کے ٹھکانوں کا کسی کو کچھ معلوم نہیں لیکن اندازہ ہے کہ یہ بھی بڑے شہروں کے قریب ہی ہونگے۔ پاکستان اور انڈیا کے ایٹم بموں کے بارے میں اندازہ ہے کہ یہ سرحدوں کے قریب ہی نصب ہیں۔
ایٹم بم کے حوالے سے سب سے زیادہ خوفناک بات یہ ہے کہ اب تک امریکا کے 11اور روس کے 40 ایٹم بم گم ہو چکے ہیں، جن میں سے کچھ تو سمندر کی تہہ میں ہیں جب کہ باقی کے بارے میں کسی کو کچھ اندازہ ہی نہیں ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu