پولیس نے پہاڑی شیر دیکھنے کی لیے کیمرے لگائے لیکن گوریلوں اور بھیڑیا بن جانے والے انسان نے سب کو حیران کردیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 30 نومبر 2016 23:02

پولیس نے پہاڑی شیر دیکھنے کی لیے کیمرے لگائے لیکن گوریلوں اور بھیڑیا بن جانے والے انسان نے سب کو حیران کردیا

پولیس ڈیپارٹمنٹ نے علاقے میں پہاڑی شیر کی موجودگی کی تحقیقات کرنے کے لیے دو کیمرے نصب کیے مگر وہ فوٹیج میں نظر آنے والی مخلوق دیکھ کر حیران رہ گئے۔
گارڈنر، کنساس کی پولیس نے شہر کے پارک میں شیر کی موجودگی کی اطلاع پر کیمرے لگائے مگر شیر کی بجائے فوٹیج میں 2 گوریلوں، بھیڑیا بن جانے والے انسان اور گیس ماسک پہنے شخص کو دیکھ کر سب ہی حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

تاہم کچھ دیر بعد عقدہ کھلا کہ یہ سب کچھ شرارتی لوگوں کی کارستانی تھی، جنہوں نے کیمرے لگے دیکھے تو شرارت کا منصوبہ بنا لیا۔ اُن شرارتی لوگوں نے کاسٹیوم پہن کر پارک میں کیمروں کےسامنے خوب ادھم مچایا۔
گارڈنر پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بعد میں اپنے فیس بک پیج پر ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی وجہ سے وہ بھی خوب لطف اندوز ہوئے ۔لوگوں نے بھی اس شرارت کو سراہا اور گارڈنر کے لوگوں کی حس مزاح کی تعریف کی۔
کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ ان عجیب وغریب لباس والے لوگوں کو دیکھ پہاڑی شیر بھی بھاگ گیا ہو گا۔

پولیس نے پہاڑی شیر دیکھنے کی لیے کیمرے لگائے لیکن گوریلوں اور بھیڑیا ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu