حیرت انگیز سپیرا ، جو چند سیکنڈوں میں کسی بھی سانپ کو پکڑ کر سلا دیتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 1 دسمبر 2016 23:49

حیرت انگیز سپیرا ، جو چند سیکنڈوں میں کسی بھی سانپ کو پکڑ کر سلا دیتا ہے

ایک آن لائن وائرل ویڈیو میں ایک انوکھے سپیرے کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں سپیرا سانپ کو پکڑ کر چند سیکنڈوں میں سلا دیتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سپیرا غصے میں بپھرے بھاگتے ہوئے سانپ کی توجہ ایک ہاتھ سے بانٹ کر اسے دوسرے ہاتھ پکڑتا ہے اور زمین سے اٹھا لیتا ہے۔ سانپ کو اٹھانے کے بعد سپیرا اسے چند سیکنڈ کے لیے جھلاتا ہے اور پھر زمین پر لٹادیتا ہے۔

(جاری ہے)

حیرت انگیز طور پر زمین پر پڑا ہوا سانپ کوئی حرکت نہیں کرتا۔ صاف پتا چل رہا ہوتا ہے کہ سانپ سو گیا ہے۔ سپیرا سانپ کو ہلاتا جلاتا بھی ہے مگر وہ حرکت نہیں کرتا۔ اس کے بعد سپیرا سانپ کو اٹھاتا ہے اور اپنے ساتھی کے اٹھائے ہوئے بیگ میں ڈال دیتا ہے۔
یہ تو نہیں معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو کہاں فلمائی گئی ہے تاہم 10 گھنٹوں میں اسے 50 ہزار افراد دیکھ سکتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu