چوروں نے پہلے کوڑے کا ٹرک چرایا اور پھر اے ٹی ایم مشین کھینچ کر لے گئے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 3 دسمبر 2016 23:45

چوروں نے پہلے کوڑے کا ٹرک چرایا اور پھر اے ٹی ایم مشین   کھینچ کر لے گئے

کوونگوٹن ٹاؤن شپ، پنسلوینیا۔ 2 افراد نے پنسلوینیا کی سپر مارکیٹ میں لگی اے ٹی ایم مشین کو کوڑے کے ٹرک کی مدد سے چرا لیا۔
دونوں چوروں نے پہلے کوڑا ٹھانے والا ٹرک چرایا ، جس کے بعد وہ سپر مارکیٹ آگئے۔ سپر مارکیٹ آکر ایک چور نے اے ٹی ایم سے ایک زنجیر کو باندھا، زنجیر کا دوسرا سرا ٹرک سے بندھا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

چوروں نے ٹرک بھگایا تو اے ٹی ایم مشین خود ہی اس سے ساتھ گھسیٹی گئی۔ اس کاروائی میں اے ٹی ایم بوتھ کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔
سٹیٹ پولیس کا کہنا ہےکہ اے ٹی ایم کا ایک حصہ سڑک پر کچھ دور ملا ہے۔ پولیس کے مطابق چوری میں استعمال ہونے والا ٹرک ویسا ہی ہے، جیسا تھورن ہرسٹ کاؤنٹی میں چوری ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ابھی تک نہیں ملا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu