چوری میں مددگار نہ ہونے کے باوجود پولیس نے چور کے ساتھ اس کے طوطے کی تصویر بھی بنا لی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 3 دسمبر 2016 23:45

چوری میں مددگار نہ ہونے کے باوجود پولیس نے چور کے ساتھ اس کے طوطے کی تصویر بھی بنا لی

ہلزبورو، اوریگون۔ حکام نے چور کے ساتھ عدالت میں بطور مہمان آنے والے طوطے کی تصویر بھی اپنے پاس ریکارڈ میں محفوظ کر لی ہے۔
واشنگٹن شیرف آفس کا کہنا ہے کہ کریگ بکنر نے 28 نومبر کو عدالت میں پیشی کے سلسلے میں آناتھا۔ پیشی کے دوران جج نے اسے حراست میں لینے کا حکم دے دیا۔ کریگ کو یقین تھا کہ اسے جیل نہیں ہوگی، اس لیے وہ اپنے 4سالہ مکاؤ طوطے کو بھی اپنے ساتھ لایا تھا۔

(جاری ہے)


کریگ نے حراست میں لیےجانے کے بعد حکام کو بتایا کہ اس کے ساتھ اس کا طوطا، جس کا نام برڈ ہے، بھی موجود ہے، جوباہر درخت پر بیٹھا ہے ۔ کریگ کا کہنا ہے تھا کہ برڈ اس کی اجازت کے بغیر درخت سے کہیں نہیں جائے گا۔
ڈپٹی شوانا نے جب باہر جا کر چیک کیا تو وہاں واقعی ایک مکاؤ طوطا، جس کے سر پر کوے منڈالتے ہوئے اسے تنگ کر رہے تھے، دیکھا۔
ڈپٹی شوانا کریگ کے ساتھ باہر آئی اور طوطے کو درخت سے اتارا۔ جس کے بعد اس کی کریگ کے ساتھ فوٹو بنائی گئی۔ فوٹو بنانے کے بعد کریگ نے اپنے ایک دوست کو بلایا تاکہ اپنی رہائی تک طوطا اس کے حوالے کر سکے۔
ڈپٹی شوانا کا کہنا ہے کہ انہیں اس با ت کی خوشی ہے کہ انہوں نے کریگ کی اور طوطے کی پریشانی کو ختم کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu