مرنے کے 2100سال بعد بھی چینی خاتون کی جلد نرم ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 5 دسمبر 2016 23:38

مرنے کے 2100سال بعد بھی  چینی خاتون کی جلد نرم ہے

چین کی ایک مومیائی ہوئی عورت کی جلد مرنے کے 2100سال بعد بھی نرم ہے۔دی سن آن لائن کے مطابق لیڈی آف ڈائی کی لاش کو سینکڑوں سال پہلے محفوظ کیا گیا تھا مگر اس کی نرم جلد نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا ہے۔ مومیائی ہوئی یہ خاتون چانگشا میں واقع ماوانڈوئی کے مقبرے سے ملی ہے۔ اس کی نرم جلد ہی حیران کن نہیں۔ اس کے بازو اور ٹانگیں بھی مڑ سکتے ہیں۔

اس کے اندرونی اعضا بھی اب تک سلامت ہیں اور اس کی بلڈ ٹائپ اے ہے۔اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز بات ہے کہ لیڈی آف ڈائی کے جسم پر اب تک اپنے ہی بال اور پلکیں ہیں۔

(جاری ہے)


لیڈی آف ڈائی ،جسے ژن زہوئی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 50سال کی عمر میں دل کے دورے میں فوت ہوئی۔ وہ مارکوئس آف ڈائی کی بیوی تھی۔
اس کا مقبرہ 1971 میں اس وقت ایک پہاڑی سے دریافت ہوا جب مزدور ہوائی حملے سے بچنے کے لیے خندق کھود رہے تھے۔

لیڈی آف ڈائی کو بعد میں ہونان پرونشنل میوزیم منتقل کر دیا گیا تھا۔سائنسدانوں نے اس کے اعضاء کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ وزن کی زیادتی، کمر درد، بلند فشار خون، جگر ،ذیابطیس اور دوسری کئی بیماریوں میں مبتلا تھی۔ ان بیماریوں کی بڑی وجہ مارکوئس کا شاہانہ طرز زندگی تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu