اطالوی شخص نے ایک کون پر آئس کریم کے 121 سکوپس رکھ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 دسمبر 2016 23:49

اطالوی شخص نے ایک کون پر آئس کریم کے 121 سکوپس رکھ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

فورنو ڈی زولڈو، اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک کون پر 100سے زیادہ آئس کریم سکوپس(چمچ) رکھ کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
دیمتری پانسیرا نے سالانہ گیلاٹیمو آئس کریم فیسٹیول میں ایک کون پر 121 سکوپس رکھ کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اس ریکارڈ کو بنانے کےلیے اسے 3.74 انچ قطر کی کون استعمال کرتے ہوئے اس پر 10 سیکنڈوں تک سکوپس کو متوازن رکھنا تھا۔پانسیرا اس سے پہلے ایک کون پر 109آئس کریم سکوپس رکھ کر وریکارڈ بنا چکا ہے، جسے اس نے اب خود ہی توڑ دیا ہے۔
پانسیرا آئس کریم کے حوالے سے ایک اور ، دنیا کی سب سے بڑی آئس کریم سکوپ،ریکارڈ بھی بنا چکا ہے۔اس نے 6فٹ 4.7ا نچ لمبی، 1فٹ اور 10.8 انچ چوڑی اور 6.6 انچ گہری آئس کریم سکوپ بنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu