ٹپ دینے کی انوکھی پالیسی۔ ایک شخص کا دعویٰ ہے کہ اس طرح بہترین سروس ملے گی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 10 دسمبر 2016 23:30

ٹپ دینے کی انوکھی  پالیسی۔ ایک شخص کا دعویٰ ہے کہ اس طرح بہترین سروس ملے گی

ایک شخص نے ، جو مستقل طور پر ریسٹورنٹ جاتا ہے ، حال ہی میں فیس بک پر اپنی ٹپ دینے کی پالیسی شیئر کی ہے۔ اگر چہ یہ طریقہ ویٹروں کے لیے کافی ناپسندیدہ ہے مگر اس شخص کا دعویٰ ہے کہ اس طرح آپ کو ساری زندگی بہترین سروس ملا کرے گی۔
یہ شخص بل کی کل رقم کا مخصوص حصہ ٹپ میں دینے کی بجائے سروس کے مطابق دیتا ہے۔اس شخص کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ ریسٹورنٹ جاتا ہے تو جاتے ہی میز پر ایک ایک ڈالر کے پانچ نوٹ رکھ دیتا ہے، جو ویٹر کی ٹپ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وہ ویٹر سے کھانے کے علاوہ کوئی بات نہیں کرتا نہ ہی اس سے ٹپ کے متعلق بات کرتا ہے تاہم جیسے ہی ویٹر کوئی غلطی کرے یا سروس میں تاخیر کرے تو وہ ایک ڈالر کا نوٹ اٹھا لیتا ہے، دوسری بار سروس میں تاخیر یا کسی بھی طرح کی گڑبڑ ہونے پر وہ دوسرا نوٹ اٹھا لیتا ہے اور کھانا کھانے کے بعد ٹپ کی رقم چھوڑ کر چلا آتا ہے۔
اس شخص کا دعویٰ ہے کہ اس کے باربار کے تجربے کے مطابق اس طریقے سے اسے ریسٹورنٹ میں بہترین سروس ملتی ہے۔
سوشل میڈیا پر اکثر صارفین نے اس کے طرز عمل پر تنقید کی ہے۔ ابھی کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ اس نے بھی یہ طریقہ آزمایا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu