تباہی کے کنارے پر پہنچا یہ ڈیم ٹوٹ گیا تو ایٹم بم سے زیادہ تباہی آئے گی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 12 دسمبر 2016 23:28

تباہی کے کنارے پر پہنچا  یہ ڈیم ٹوٹ گیا تو ایٹم بم سے زیادہ تباہی آئے گی

ماہرین کا کہنا ہے کہ موصل ڈیم ٹوٹ گیا تو اس سے 82 فٹ اونچا پانی کا ریلا نکلے گا جو ایٹم بم سےزیادہ تباہ کن ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موصل ڈیم بتدریج ڈوب رہا ہے، جس سے 70 لاکھ افراد کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس ڈیم کا 26 فیصد حصہ گر گیا تو تباہ کن سیلاب آئے گا۔ ایسا ہوا تو 82 فٹ اونچی لہر 100 منٹ کے بعد موصل شہر تک پہنچ جائے گی اور ساڑھے تین دن بعد اس کے پانی کی 26 فٹ اونچی لہر بغداد سے ٹکرائے گی۔

یورپین کمیشن کے سائنس سنٹر کے مطابق اس ڈیم کے ٹوٹنے سے دریائےدجلہ کے ساتھ 434 میل کا علاقہ سیلاب کی نذر ہوجائے گا۔
موصل ڈیم موصل شہر سے 37 میل کے فاصلےپر ہے، جہاں عراقی افواج داعش کے ساتھ لڑ رہی ہیں۔ڈیم کی حفاظت پچھلے ڈیڑھ سال سے اطالوی افواج اور کرد دستے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اطالوی کمپنی کے انجینئر ہی ڈیم کی مرمت کا کام کر رہے ہیں۔

ڈیم کی مرمت کے لیے 238 ملین پاؤنڈ کی رقم ورلڈ بنک نے جاری کی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ڈیم کی مرمت سے عارضی فائدہ ہوگا، اس وجہ سے بہت سے لوگوں نے یہاں سےنقل مکانی کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔
ماہرین کے ایک پینل نے روم میں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں ڈیم کی عارضی مرمت جاری رکھنے یا ڈیم کو دوبارہ سے نئے سرے سے بنانے پر غور کیا گیا تاہم ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
موصل ڈیم کا پرانا نام صدام ڈیم تھا۔ اس کی تعمیر 1981 میں شروع اور1985 میں ختم ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu