برطانوی ڈاکیے نے مبہم سے پتے پر ڈاک پہنچا کر ناممکن کو ممکن کر دکھایا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 12 دسمبر 2016 23:28

برطانوی ڈاکیے نے مبہم سے پتے پر ڈاک پہنچا کر ناممکن کو ممکن کر دکھایا

42سالہ انتھونی کا تعلق سافک کاؤنٹی ، برطانیہ سے ہے۔ انتھونی نے ٹوئٹر پر ایک کرسمس کارڈ شیئر کیا ہے جو اس کے دوست ٹونی سے بھیجا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کرسمس کارڈ پر اس کے پتے کے طور پر اس کے نام ، اس کی بیوی کے نام ، کاؤنٹی کےنام کےساتھ رہائش کے پتے کے طور پر صرف اتنا لکھا ہے ”سمندر کے قریب کسی جگہ پر“۔
انتھونی کا کہنا ہے کہ کرسمس کارڈ 6دسمبر کو بھیجا گیا تھا جو 10 دسمبر کو اس کے پاس پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹ میں انتھونی نے برطانیہ محکمہ ڈاک کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بی بی سی سافک کو بھی ڈاکیے کے اس کارنامے سے مطلع کیا ہے۔
انتھونی کا کہنا ہے کہ صرف 4 دن میں اس طرح کے مبہم پتے کے ساتھ کرسمس کارڈ پہنچنا بہت متاثر کن ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu