مسلمانوں نے کرسمس پر لندن کے بے گھر افراد کے لیے 10 ٹن خوراک جمع کر کے عطیہ کردی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 19 دسمبر 2016 23:46

مسلمانوں نے کرسمس پر لندن کے بے گھر افراد کے لیے 10 ٹن خوراک جمع کر کے عطیہ کردی

اس کرسمس پر لندن کے مسلمانوں نے بے گھر افراد کے لیے 10 ٹن خوراک جمع کر کے عطیہ کی ہے۔
جمعے کو ایسٹ لندن کی مسجد اور لندن مسلم سنٹر نے مسلم ایڈ کے تعاون سے نماز جمعہ کے دوران تقریباً 7500 نمازیوں سے خراب نہ ہونے والی اشیاء، جیسے چاول، پاستہ، سیرل اور ڈبے میں محفوظ غذا، جمع کی۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ مسجد کے نمازیوں نے مقامی کاروباری لوگوں، سکولوں اور یونیورسٹی کے ساتھ مل کر 10 ٹن کھانے کی اشیاء عطیہ کی ہیں۔

(جاری ہے)


مسلم ایڈ کے سی ای او جانگیر ملک نے کہا کہ ہم لوگوں کی فیاضی دیکھ کر بہت خوش ہے۔ اس سے لندن کے ہزاروں بے گھر افراد کرسمس اور سردیوں میں کھانا کھا سکیں گے۔
جمع ہونے والی خوراک میں سے 90 فیصد اشیاء بے گھر افراد کےلیے کام کرنے والی تنظیم کرائسز کے ذریعے غیر مسلموں تک پہنچے گی۔
گزشتہ چند سالوں میں لندن میں بے گھر افراد کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال 3500 افراد لندن کی گلیوں میں سوتے تھے جو 2014 کے مقابلے میں 30فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu